0
Tuesday 12 Jan 2021 21:06

لاہور، ننکانہ گورودوارہ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور، ننکانہ گورودوارہ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ننکانہ صاحب گوردوارہ میں حملہ کیس میں عمران چشتی سمیت چار ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ننکانہ سٹی پولیس نے گوردوارہ ننکانہ پر حملہ کے 8 ملزمان عمران چشتی، محمد احمد، محمد اسلم، عادل، عمر، عرفان اور ذوالفقار کیخلاف چالان دو ہزار بیس میں پیش کیا تھا۔ چالان عدالت میں پیش ہونے پر فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے باقاعدگی سے سماعت کی جبکہ ملزمان کیخلاف ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے پولیس ریکارڈ پیش کیا اور بحث کی، جس کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمران چشتی اور محمد سلمان کو دو دو سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے جرم میں ملزم محمد احمد اور سلمان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دیگر چار ملزمان اسلم، عادل، عرفان اور ذوالفقار کو بری کر دیا۔ ملزمان کیخلاف سکھ کمیونٹی کی طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 909732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے