0
Tuesday 12 Jan 2021 21:06

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہو گی۔ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ پاکستان میں بھی بلاول بھٹو کو امریکہ آنے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے تاحال امریکہ جانے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی بلاول بھٹو کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا اور وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق سوشل میڈیا پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کابینہ شاندار 24 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل ہے امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر کی نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش