0
Tuesday 12 Jan 2021 21:13

لاہور میں اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور میں اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر میں اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے سی سی پی او نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی بار اسلحہ ڈیلروں کی انسپکشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ کوٹہ سے زائد اسلحہ اور گولیاں رکھنے اور غیر قانونی فروخت میں ملوث اسلحہ ڈیلروں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گئے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب سے سی آئی اے پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس ٹاسک میں اسلحہ ڈیلروں سے گنز، گولیوں اور پسٹلز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے اسلحہ ڈیلروں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گئے۔ سی سی پی او کی ہدایت پر شہر میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے باعث متعدد اسلحہ ڈیلرز دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر اسلحہ کی علاقہ غیر سے سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش