QR CodeQR Code

مردان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، خطرناک افغاان دہشتگرد گرفتار

12 Jan 2021 21:48

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ مردان کے علاقے ساندہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ جس میں ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق افغان صوبہ ننگرہار سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ مردان کے علاقے ساندہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ جس میں ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق افغان صوبہ ننگرہار سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطاب گرفتار دہشت گرد سے 6 کلو بارودی مواد 3 ڈیٹو نیٹر اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 909738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909738/مردان-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-خطرناک-افغاان-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org