QR CodeQR Code

العارف اکیڈمی پاکستان کیجانب سے شہداء مچھ کے سوئم کی مناسبت سے آنلائن تعزیتی مجلس کا اہتمام

12 Jan 2021 18:52

آنلائن تعزیتی مجلس سے خطاب میں حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں عزت و ذلت کے معیارات پر روشنی ڈالی۔ آقا سید ابو عمار نے ملت تشیع پاکستان کو درپیش بحرانوں کے راہ حل پر گفتگو فرمائی۔ حجت الاسلام مولانا اشرف علی تابانی نے شہدائے اسلام کے مقاومت میں کردار کو سامعین پر عیاں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ العارف اکیڈمی پاکستان نے شہدائے مچھ کے سوئم کی مناسبت سے آنلائن تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا اسد آہیر نے حاصل کی۔ برادر شہزاد رفیق نے بارگاہ آئمہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔ سید تنویر حیدر نقوی نے شہداء کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں عزت و ذلت کے معیارات پر روشنی ڈالی۔ آقا سید ابو عمار نے ملت تشیع پاکستان کو درپیش بحرانوں کے راہ حل پر گفتگو فرمائی۔ حجت الاسلام مولانا اشرف علی تابانی نے شہدائے اسلام کے مقاومت میں کردار کو سامعین پر عیاں کیا اور مصائب جناب سیدہ (س) پڑھے۔ مجلس کے اختتام پر پاکستان کے معروف نوحہ خواں شاہد رضا شاہد بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 909740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909740/العارف-اکیڈمی-پاکستان-کیجانب-سے-شہداء-مچھ-کے-سوئم-کی-مناسبت-آنلائن-تعزیتی-مجلس-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org