QR CodeQR Code

کشمالہ طارق کے اکاونٹ میں خواجہ آصف نے 12 کروڑ روپے منتقل کیے، نیب

12 Jan 2021 22:48

خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے جنوری 2015ء میں کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 7 کروڑ روپے جمع کرائے، جن میں سے کشمالہ طارق نے مئی 2015ء میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے۔ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر 2015ء میں 5 کروڑ آن لائن جمع ہوئے، جسکے بعد انہوں نے مارچ 2016ء میں 3 کروڑ روپے نکلوائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹس میں رقم کی ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ نیب کے مطابق خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12 کروڑ روپے منتقل کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمالہ طارق کو ادائیگیاں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کیں، جس کے ذریعے 2 بار کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم جمع کروائی گئی ہے۔ خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے جنوری 2015ء میں کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 7 کروڑ روپے جمع کرائے، جن میں سے کشمالہ طارق نے مئی 2015ء میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے۔ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر 2015ء میں 5 کروڑ آن لائن جمع ہوئے، جس کے بعد انہوں نے مارچ 2016ء میں 3 کروڑ روپے نکلوائے۔

رپورٹ کے مطابق کشمالہ طارق نے اگست 2016ء میں ایک بار پھر اپنے اکاؤنٹ سے 4 کروڑ روپے نکلوائے تھے۔ کشمالہ طارق کا فریدہ یاسین کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ تھا، کشمالہ طارق نے پنجاب انٹرپرائزز کو 2 بار بڑی رقوم منتقل کیں۔ پنجاب انٹرپرائزز نامی ادارہ خواجہ آصف کے فرنٹ مین جاوید وڑائچ کے نام رجسٹرڈ ہے۔ واضح رہے کہ کشمالہ طارق نون لیگ دور میں وفاق میں اہم عہدے پر تعینات ہوئیں، کشمالہ طارق پی ٹی آئی حکومت میں بھی اسی عہدے پر براجمان ہیں۔ خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں، جبکہ نیب نے کشمالہ طارق کو اب تک پوچھ گچھ کیلئے طلب نہیں کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 909742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909742/کشمالہ-طارق-کے-اکاونٹ-میں-خواجہ-ا-صف-نے-12-کروڑ-روپے-منتقل-کیے-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org