0
Tuesday 12 Jan 2021 22:55

گلگت، انڈین مواد نشر کرنے پر 6 کیبل نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی

گلگت، انڈین مواد نشر کرنے پر 6 کیبل نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پیمرا نے گلگت میں انڈین مواد نشر کرنے پر 6 کیبل نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کیبل کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ آفس اور ریجنل آفس کو گلگت میں کیبلز پر انڈین مواد نشر کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر پیمرا حکام نے پولیس کے ہمراہ گلگت میں چھ کیبل نیٹ ورکس پر چھاپے مارے، جہاں سے ڈیجیٹل ریسیور، کے وی بینڈز اور انٹرنیٹ ڈیوائس قبضے میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح احکامات دیئے ہیں کہ پاکستان میں انڈین چینلز پر پابندی ہوگی اور پیمرا کی انڈین مواد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 909743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش