0
Tuesday 12 Jan 2021 23:09

پاکستان فارمیسی کونسل میں جی بی کی رکنیت بحال

پاکستان فارمیسی کونسل میں جی بی کی رکنیت بحال
اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ کے حکم پر پاکستان فارمیسی کونسل میں گلگت بلتستان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ چیف ڈرگ انسپکٹر عبید خان کو فارمیسی کونسل میں گلگت بلتستان کا ممبر تعینات کیا گیا۔ پاکستان فارمیسی کونسل اسلام آباد نے 2016ء میں گلگت بلتستان کی رکنیت پاکستان کا آئینی صوبہ نہ ہونے کی بنا پر معطل کی تھی، بعد میں جی بی فارمیسی کونسل ختم کر کے بی کیٹگری فارمیسی سرٹیفکیٹ بھی کالعدم قرار دیدیا گیا تھا۔ جس پر اس وقت کے چیف ڈرگ انسپکٹر کفایت اللہ خان مرحوم نے فارمیسی کونسل کی بحالی کیلئے کوششیں کیں اور گلگت بلتستان ہول سیل میڈیسن ایسوسی ایشن نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں اسے چیلنج بھی کیا تھا۔ عدالت نے فارمیسی کونسل میں میں جی بی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
 
خبر کا کوڈ : 909746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
میچ شروع
25 Jan 2021
ہماری پیشکش