QR CodeQR Code

پاکستان فارمیسی کونسل میں جی بی کی رکنیت بحال

12 Jan 2021 23:09

پاکستان فارمیسی کونسل اسلام آباد نے 2016ء میں گلگت بلتستان کی رکنیت پاکستان کا آئینی صوبہ نہ ہونے کی بنا پر معطل کی تھی بعد میں جی بی فارمیسی کونسل ختم کر کے بی کیٹگری فارمیسی سرٹیفکیٹ بھی کالعدم قرار دیدیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ کے حکم پر پاکستان فارمیسی کونسل میں گلگت بلتستان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ چیف ڈرگ انسپکٹر عبید خان کو فارمیسی کونسل میں گلگت بلتستان کا ممبر تعینات کیا گیا۔ پاکستان فارمیسی کونسل اسلام آباد نے 2016ء میں گلگت بلتستان کی رکنیت پاکستان کا آئینی صوبہ نہ ہونے کی بنا پر معطل کی تھی، بعد میں جی بی فارمیسی کونسل ختم کر کے بی کیٹگری فارمیسی سرٹیفکیٹ بھی کالعدم قرار دیدیا گیا تھا۔ جس پر اس وقت کے چیف ڈرگ انسپکٹر کفایت اللہ خان مرحوم نے فارمیسی کونسل کی بحالی کیلئے کوششیں کیں اور گلگت بلتستان ہول سیل میڈیسن ایسوسی ایشن نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں اسے چیلنج بھی کیا تھا۔ عدالت نے فارمیسی کونسل میں میں جی بی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
 


خبر کا کوڈ: 909746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909746/پاکستان-فارمیسی-کونسل-میں-جی-بی-کی-رکنیت-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org