?>?> مائیک پنس کا آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 13 Jan 2021 09:20

مائیک پنس کا آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار

مائیک پنس کا آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانےکی قرارداد منظور کر لی۔ صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد پر آج امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25 آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اُن کے مواخذےکی کوشش عوام میں سخت ناراضی کاباعث بن رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں خود شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش