QR CodeQR Code

ملک بھر میں کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر

13 Jan 2021 11:15

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا کورونا وائرس جہاں پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے وہیں کراچی میں بدستور وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسزکی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح  میں دوسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 9.92 فیصد ہے۔ ین سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد ہے جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.39 فیصد ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد، پختونخوا 6.25 فیصد،اسلام آباد 2.14 فیصد اور آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 5.43 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں 5.96 فیصد، راولپنڈی 1.90 فیصد، فیصل آباد 3.62، ملتان  2.73 فیصد، حیدرآباد 7.76 فیصد، سوات 3.52، ایبٹ آباد 1.82 فیصد، کوئٹہ 8.04 جب کہ مظفرآباد میں 1.35 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 909820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909820/ملک-بھر-میں-کراچی-کورونا-سے-سب-زیادہ-متاثر-شہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org