0
Wednesday 13 Jan 2021 11:32

پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے، کاوے موسوی

پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے، کاوے موسوی
اسلام ٹائمز۔ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف میری طویل جنگ ہے، پاکستان میں کرپشن سے متعلق معاملات بےنقاب کرنے پر خوشی ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود کو نواز شریف کا رشتہ دار ظاہر کرنے والے نے نواز شریف سے بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے مبینہ رشتہ دار کی ان کے ساتھ تصاویر بھی تھیں۔ کاوے موسوی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میرے اقدامات کو سبوتاژ کیا گیا، افسوس ہے میری کاوشوں سے پاکستان کو فائدہ نہ ہو سکا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے نوازشریف سے متعلق حال ہی میں سوال ہوا اس لیے میں نے انہیں بے نقاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے وکلا سے کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر نیب اور شہزاد اکبر کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 909821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش