QR CodeQR Code

کراچی گیس بحران، ڈائریکٹر سوئی گیس ہائیکورٹ طلب

13 Jan 2021 12:29

عدالت نے حکم دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے اور گیس کی قلت ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے گیس کی قلت پر ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں گیس کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار محمود اختر نقوی کا مؤقف تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، گھروں میں گیس نہیں جس کی وجہ سے روٹی بھی تندور سے لا رہے ہیں، 9 دسمبر 2020ء کو عدالت نے جواب طلب کیا، مگر جواب بھی نہیں دیا جا رہا، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی کو بلا رہے ہیں اور پوچھتے ہیں قلت کیوں ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے اور گیس کی قلت ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 909844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909844/کراچی-گیس-بحران-ڈائریکٹر-سوئی-ہائیکورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org