0
Wednesday 13 Jan 2021 13:10

شاہد خاقان نواز شریف کا اہم پیغام لیکر وطن واپس پہنچ گئے

شاہد خاقان نواز شریف کا اہم پیغام لیکر وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے مرکری رہنما شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، وہ رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 909858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش