QR CodeQR Code

فوج غیر جانبدار ادارہ ہے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، پرویز الہٰی

13 Jan 2021 14:58

لاہور میں گفتگو کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، پاک فوج اور انتظامی اداروں نے ہمیشہ غیر جانبدار رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی، پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قصور کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا ممتاز علی نے لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات میں مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فوج اور اداروں نے اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے، پاک فوج اور انتظامی اداروں نے ہمیشہ غیر جانبدار رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی، پاک فوج سیلاب، زلزلہ اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 909878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909878/فوج-غیر-جانبدار-ادارہ-ہے-سیاست-میں-ملوث-نہ-کیا-جائے-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org