QR CodeQR Code

فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ، نئے اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان جلد ہوگا، خرم شیر زمان

13 Jan 2021 15:49

کراچی میں نجی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کا نظام خراب ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا، یہ لوگ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحت کا نظام خراب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نجی کلینک اور لیبارٹیاں چلا رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں جتنی کرپشن ہے اتنی صحت کے کسی بھی ادارے میں نہیں ہوگی۔ پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا، یہ لوگ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خرم شیر زمان نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفٰی دے دیا ہے، جلد نئے اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 909886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909886/فردوس-شمیم-نقوی-کا-استعفی-نئے-اپوزیشن-لیڈر-کے-نام-اعلان-جلد-ہوگا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org