QR CodeQR Code

تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار پر تیونسی پائلٹ نوکری سے برطرف

13 Jan 2021 16:15

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ائر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، پائیلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امارات ایئرلائنز میں کام کرنے والے تیونسی پائلٹ نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار کردیا جس پر اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ الشارع المغربی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن امارات ایئر کے ایک تیونسی پائیلٹ نے تل ابیب جانے سے انکار کردیا، جس کے بعد اُسے ملازمت سے معطل کردیا گيا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ائر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پائیلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال ستمبر میں اسرائيلی کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جس کے بعد سوڈان اور مراکش بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 909893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909893/تل-ابیب-کیلئے-اڑان-بھرنے-سے-انکار-پر-تیونسی-پائلٹ-نوکری-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org