0
Wednesday 13 Jan 2021 17:00

کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر قائم علی شاہ کیخلاف انکوائری شروع

کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر قائم علی شاہ کیخلاف انکوائری شروع
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق انکوائری شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مشکلات بڑھنے لگیں، کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق احتساب عدالت میں کیس دائر ہوگیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوگئے، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں عبوری ریفرنس دائر کردیا۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ عبوری ریفرنس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی ہے، سماعت کے فیصلے سے قبل ہی درخواست گزار کو حکومت نے 11 کروڑ جاری کردیئے۔ نیب کا کہنا ہے کہ کیس زیر سماعت ہونے کے دوران رقم جاری ہونے پر شکوک و شہبات جنم لیتے ہیں، ریونیو اور محکمہ افسران اور جن کو رقم دی گئی ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ قائم علی شاہ سمیت دیگر کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 909900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش