QR CodeQR Code

سندھ سے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار کے انتخاب کا طریقہ کار طے کر لیا گیا

13 Jan 2021 17:13

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی تمام امیدواروں کیلئے ووٹنگ کرینگے، ہر کٹیگری پر کم ووٹ حاصل کرنیوالا مرحلہ وار خارج کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سندھ میں سینیٹ کے خواہش مند اراکین کے درمیان مقابلے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے، اس کا فیصلہ ایم پی ایز ووٹنگ کے ذریعے کریں گے۔ امیدواروں کا نام شارٹ لسٹ کرنے کے لئے پی ٹی آئی سندھ نے پروسس آف الیمینیشن متعارف کرا دیا، ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر خواہش مند امیدواروں کے لئے پروسس آف الیمینیشن اختیار کیا جائے گا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی تمام امیدواروں کے لئے ووٹنگ کریں گے، ہر کٹیگری پر کم ووٹ حاصل کرنے والا مرحلہ وار خارج کر دیا جائے گا۔ رہنماء پی ٹی آئی نے بتایا کہ آخر میں بچ جانے والے 3 نام پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کو بھیجے جائیں گے، امیدواروں کے نام کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 909904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909904/سندھ-سے-پی-ٹی-آئی-کے-سینیٹ-امیدوار-انتخاب-کا-طریقہ-کار-طے-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org