QR CodeQR Code

صیہونی ریاست میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اسرائیلی تنظیم

13 Jan 2021 17:24

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنظیم نے کہا کہ اسرائیل 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک جمہوریت کی حیثیت سے کام کررہا ہے مگر سرحدوں سے باہر اس کی قابلِ گرفت پالیسیاں اور مقبوضہ علاقوں کا مروجہ فوجی قبضہ یہودیوں کی بالادستی کے تحت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف انسانی حقوق تنظیموں میں سے ایک بی اسٹیلیم نے اسرائیل حکومت پر یہودی بالادستی کی حکومت کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیم بی اسٹیلیم حکومت پر یہودیوں کی بالادستی کی حکومت دریائے اردن سے بحیرہ روم تک چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تنطیم کا کہنا ہے کہ اس بالادستی کے تحت ہی فلسطینیوں کے ساتھ منظم طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنظیم نے کہا کہ اسرائیل 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک جمہوریت کی حیثیت سے کام کررہا ہے مگر سرحدوں سے باہر اس کی قابلِ گرفت پالیسیاں اور مقبوضہ علاقوں کا مروجہ فوجی قبضہ یہودیوں کی بالادستی کے تحت ہے۔


خبر کا کوڈ: 909906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909906/صیہونی-ریاست-میں-فلسطینیوں-کے-ساتھ-منظم-طور-پر-امتیازی-سلوک-کیا-جارہا-ہے-اسرائیلی-تنظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org