0
Wednesday 13 Jan 2021 17:24

صیہونی ریاست میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اسرائیلی تنظیم

صیہونی ریاست میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اسرائیلی تنظیم
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف انسانی حقوق تنظیموں میں سے ایک بی اسٹیلیم نے اسرائیل حکومت پر یہودی بالادستی کی حکومت کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیم بی اسٹیلیم حکومت پر یہودیوں کی بالادستی کی حکومت دریائے اردن سے بحیرہ روم تک چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تنطیم کا کہنا ہے کہ اس بالادستی کے تحت ہی فلسطینیوں کے ساتھ منظم طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنظیم نے کہا کہ اسرائیل 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک جمہوریت کی حیثیت سے کام کررہا ہے مگر سرحدوں سے باہر اس کی قابلِ گرفت پالیسیاں اور مقبوضہ علاقوں کا مروجہ فوجی قبضہ یہودیوں کی بالادستی کے تحت ہے۔
خبر کا کوڈ : 909906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش