QR CodeQR Code

اٹھارہویں ترمیم بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، نیئر بخاری

13 Jan 2021 17:23

اپنے بیان میں پی پی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کےحقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے متعلق نوٹیفیکیشن پر پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو سندھ کے اسپتالوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو 18ویں ترمیم پرحملہ قرار دیا اور اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کےحقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی کو جس حد تک جانا ہوا جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 909907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909907/اٹھارہویں-ترمیم-بچانے-کیلئے-ہر-حد-تک-جائیں-گے-نیئر-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org