0
Tuesday 12 Jan 2021 18:52

انصاراللہ یمن اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی مکمل صلاحیت رکھتی رہے، صیہونی ماہر

انصاراللہ یمن اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی مکمل صلاحیت رکھتی رہے، صیہونی ماہر
اسلام ٹائمز۔ معروف صیہونی تجزیہ نگار اور اسرائیلی ریڈیو (KOF) کے چیف ایڈیٹر یونی بن مناحم نے، کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی پر مبنی یمنی تنبیہ کے جواب میں اعتراف کر لیا ہے کہ انصاراللہ یمن اسرائیلی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ صیہونی ماہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیسا کہ حوثیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے پاس اسرائیلی اہداف کی مکمل فہرست موجود ہے، لہذا مسئلہ صرف لانگ رینج کے یمنی میزائلوں یا ڈرون طیاروں کا ہی نہیں بلکہ اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق انصاراللہ یمن بحر احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیلی کشتیوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یمنی مزاحمتی فورسز قبل ازیں انہی علاقوں میں سعودی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے ایک مرکزی رہنما فضل ابوطالب نے گذشتہ روز متنبہ کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ اگر تل ابیب نے یمن کے خلاف کسی بھی قسم کی حماقت کی تو یمنی قوم مقبوضہ فلسطین میں واقع حساس اہداف پر مہلک ضربیں لگانے میں ذرہ برابر تردید سے کام نہیں لے گی۔ دوسری طرف گذشتہ چند روز سے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یمن کے جنوب مغرب میں واقع آبنائے باب المندب کی تزویراتی حیثیت اور اس سے جڑے اسرائیل و سعودی عرب کے مشترکہ مفادات کے بارے گرما گرم بحث جاری ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی حکومت کو یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں براہ راست شریک ہونے پر ترغیب دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش