QR CodeQR Code

شام، دیرالزور و البوکمال پر صیہونی حملہ

13 Jan 2021 18:01

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کیمطابق رات 1 بجکر 10 منٹ پر غاصب صیہونی دشمن کیجانب سے 2 شامی شہروں پر ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے ساتھ متصل شامی شہروں دیرالزور اور البوکمال کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں عرب نیوز چینل المیادین نے عراق و شام کی مشترکہ سرحد پر بھی چند ایک دھماکوں کی خبر دی ہے جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے شام پر ہونے والے اسرائیل کے ہوائی حملوں کے ساتھ ہی وقوع پذیر ہوئے ہیں۔



سانا نے فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 10 منٹ پر غاصب صیہونی دشمن کی جانب سے 2 شامی شہروں پر ہوائی حملہ کیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 909912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909912/شام-دیرالزور-البوکمال-پر-صیہونی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org