0
Wednesday 13 Jan 2021 19:17

دینی مدارس کے طلبہ کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ

دینی مدارس کے طلبہ کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں دینی مدارس کے طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہدایت کی ہے کہ وہ دینی مدارس کے بورڈز سے رابطے کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ طلبہ کو غیر سیاسی رکھا جائے اور انہیں پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت سے روکا جائے۔

اس حوالے سے دونوں وفاقی وزراء نے اپنے اپنے طور پر دینی مدارس کے ذمہ داران سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، جن میں انہیں ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ سیاسی جلسوں میں طلبہ کو شرکت کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مولانا شیرانی سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، جن کے ذریعے جے یو آئی سے وابستہ دینی مدارس تک حکومت کا پیغام پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 909923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش