0
Wednesday 13 Jan 2021 19:33

کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی کھیپ سرینگر پہنچ گئی

کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی کھیپ سرینگر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی کھیپ سرینگر پہنچ گئی ہے اور سب سے پہلے محکمہ صحت سے وابستہ افراد کو یہ ٹیکا لگایا جائے گا۔ جموں کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری 16 جنوری سے شروع ہوگی۔ کورونا مخالف ٹیکہ کاری کیلئے ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ ٹیکہ کاری آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون کے مطابق ویکسین کو دور دراز علاقوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ ٹیکہ کاری ہر جگہ سے ایک ساتھ شروع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں مثلاً گریز، ٹنگڈار کرناہ وغیرہ تک کورونا مخالف ویکسین پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں پہلے مرحلے میں 30 کروڑ لوگوں کو ویکسین دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 909925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش