0
Wednesday 13 Jan 2021 21:57

مشکل صورتحال اور چلینج کیلئے ثابت قدم رہنیکی ضرورت ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مشکل صورتحال اور چلینج کیلئے ثابت قدم رہنیکی ضرورت ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پارٹی نے مشکل سے مشکل طوفان اور نشیب و فراز دیکھے ہیں اور آگے مزید مشکل صورتحال اور سخت چیلنج آنے والے ہیںجس کیلئے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امورات اور پارٹی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون (رکن پارلیمان)، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون اور الطاف احمد کلو کے علاوہ کئی لیڈران اور عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج بھی زیر بحث آئے اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے کونے کونے سے عوام نے گپکار الائنس کو بھرپور اعتماد دیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں پر قائم و دائم ہے اور یہ جماعت ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے مشکل سے مشکل طوفان اور نشیب و فراز دیکھے ہیں اور ہمیشہ عوامی اشتراک اور تعاون سے سرخرو ہوکر اُبھری ہے، آگے مزید مشکل صورتحال اور سخت چیلنجز آنے والے ہیں، ہمیں ثابت قدم رہ کر اپنے حوصلے بلند رکھنے ہوں گے، اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق پر ہیں اور حق کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور انشاء اللہ ہمارا دشمن بھی غرق ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کی راحت رسانی کے کاموں میں اپنا رول نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہی نیشنل کانفرنس کی آبیاری کرکے اس جماعت کو ہر امتحان میں سرخرو کیا ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ہر حال میں خود کو لوگوں کے لئے وقف رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 909928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش