QR CodeQR Code

متاثرین مچھ کی داد رسی پر وزیراعظم سے جمیعت مشائخ کا اظہار تشکر

13 Jan 2021 20:16

پیر ایس اے جعفری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سانحہ مچھ کے متاثرین کی داد رسی کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعظم ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں صرف 30 سے 40 دہشتگرد ہے تو حکومت ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا مکمل خاتمہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ مچھ کے متاثرین کی داد رسی پر جمعیت مشائخ پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے مشیر حافظ طاہر اشرفی اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد سے اظہار تشکر کیا گیا۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے کارکنوں نے پیر ایس اے جعفری کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔ پیر ایس اے جعفری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سانحہ مچھ کے متاثرین کی داد رسی کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعظم ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں صرف 30 سے 40 دہشتگرد ہے تو حکومت ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا مکمل خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا ک داعش پاکستان میں پاوں جمانے کی کوشش کر رہی ہے، اس کا سدبات کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 909933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909933/متاثرین-مچھ-کی-رسی-پر-وزیراعظم-سے-جمیعت-مشائخ-کا-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org