QR CodeQR Code

وفاقی حکومت دوسروں کے کاموں میں دخل اندازی کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

13 Jan 2021 20:16

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مراد سعید سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر بات کریں گے تو بہتر نہیں ہوگا، مراد سعید کہتے ہیں بنڈل جزیرے پر صدر نے درست آرڈیننس جاری کیا، صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آرڈیننس جاری کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دوسروں کے کاموں میں دخل اندازی کررہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے پارلیمان میں غلط بیانی کی ہے، وفاق پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ اور بلوچستان کے حقوق پر بات نہیں کرتا، مراد سعید کا کام کمیونیکیشن کا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فعال بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر بات کریں گے تو بہتر نہیں ہوگا، مراد سعید کہتے ہیں بنڈل جزیرے پر صدر نے درست آرڈیننس جاری کیا، صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آرڈیننس جاری کرسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کسی صوبائی معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں، جس کی قانونی اتھارٹی وفاق کے پاس ہو صدر اسی پر آرڈیننس جاری کرسکتے ہیں، غیر ضروری بیانات سے صوبائی اور وفاقی حکومت میں تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وفاقی وزیر مراد سعید اس آئین کو پڑھ لیں جس پر انہوں نے حلف لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 909934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909934/وفاقی-حکومت-دوسروں-کے-کاموں-میں-دخل-اندازی-کررہی-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org