QR CodeQR Code

سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کیخلاف نیب تحقیقات کی منظوری

13 Jan 2021 20:24

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر آب پاشی سہیل انور سیال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 5 کیسز میں تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر آب پاشی سہیل انور سیال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر افراد سمیت اسپیشل انیشیٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کمیٹی کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 909938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909938/سندھ-کے-صوبائی-وزیر-سہیل-انور-سیال-کیخلاف-نیب-تحقیقات-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org