QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئے ملازمین کی پنشن ختم کرنیکا فیصلہ

13 Jan 2021 20:28

ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے پینشن کی سہولت ختم کر دی گئی۔ صوبے کی جامعات شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بچت کے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کیلئے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کر دی۔ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاؤس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے، جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کیلئے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کئے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔


خبر کا کوڈ: 909941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909941/خیبر-پختونخوا-کی-تمام-جامعات-میں-نئے-ملازمین-پنشن-ختم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org