0
Wednesday 13 Jan 2021 20:33

وزیراعلٰی کے پی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیکل کمپلیکس میں نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلٰی کے پی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیکل کمپلیکس میں نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیکل کمپلیکس میں نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 160 بیڈز پر مشتمل نئے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کر دیا، منصوبہ 1389 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ہیلتھ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء شہرام تراکئی اور تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے۔ وزیراعلٰی کے پی محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 909944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش