QR CodeQR Code

پشاور میں طلباء کا احتجاج، لاٹھی چارج کے دوران کئی طلباء اور پولیس اہلکار زخمی

13 Jan 2021 20:40

تھانہ یونیورسٹی ٹاون میں تاحال کسی کیخلاف بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ایف آئی آر درج ہوگی، طلباء احتجاج کے باعث سہہ پہر کے وقت 2 گھنٹے تک یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر اتنظامیہ کی کارروائی کے خلاف نجی ہاسٹلز کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچھ وقت تک یونیورسٹی روڈ کو بند رکھا۔ ضلعی انتظامیہ کا نجی ہاسٹلز میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف کارروائی کے دوران طلباء بپھر گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے دوران متعدد طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پتھر لگنے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاون میں تاحال کسی کے خلاف بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ایف آئی آر درج ہوگی، طلباء احتجاج کے باعث سہہ پہر کے وقت 2 گھنٹے تک یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔


خبر کا کوڈ: 909950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909950/پشاور-میں-طلباء-کا-احتجاج-لاٹھی-چارج-کے-دوران-کئی-اور-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org