0
Wednesday 13 Jan 2021 21:49

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز کہا تھا کہ جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہو جائے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیراعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 909957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش