0
Wednesday 13 Jan 2021 22:25

شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام

شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف و متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کی 16ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے بہت ہی قلیل عرصے میں ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی شیرازہ بندی کی اور نوجوانوں کو متحد و منظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم کو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول بنانے کیلئے انتھک محنت اور کاوشیں کیں۔ شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ضیاء الدین رضوی زمانہ شناس اور وظیفہ شناس عالم دین تھے۔ شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ اُن کے افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اُن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 909960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش