0
Wednesday 13 Jan 2021 23:14

صیہونی جرائم جاری، 1 فلسطینی شہید 5 زخمی

صیہونی جرائم جاری، 1 فلسطینی شہید 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں غاصب صیہونی فوج کی ایک گشتی گاڑی نے فلسطینی محنت کشوں کی ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے باعث 1 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق صوبہ طوباس کے ڈپٹی گورنر احمد الاسعد نے خبرنگاروں کا بتایا ہے کہ شہر اغوار میں واقع وادی المالح نامی علاقے میں فلسطینی محنت کش معمول کے مطابق کام سے واپس گھر آ رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی سے روبرو ہو گئے جس نے اُنہیں تصادم کا نشانہ بنا ڈالا۔ احمد الاسعد نے غاصب صیہونی فوج کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی رژیم اغوار اور طوباس میں ساکن فلسطینیوں کے خلاف خفیہ جنگ لڑ رہی ہے۔

طوباس کے ڈپٹی گورنر نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہ جرم عمدی طور پر انجام دیا گیا ہے جس کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم نے اس علاقے میں کام کرنے والے فلسطینی محنت کشوں کو یہاں سے نکل جانے کا پیغام دیا ہے۔ احمد الاسعد نے کہا کہ سر تا پا جنگی جرائم میں غرق غاصب صیہونی رژیم اب تخریب کاریوں اور براہ راست قتل و غارت پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی رژیم کی اس منظم سازش کے مقابلے میں اغوار میں ساکن فلسطینی شہریوں اور فلسطینی محنت کشوں کی کھلی حمایت کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 909963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش