0
Thursday 14 Jan 2021 00:06

وزیراعظم کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ڈی ایم تحریک، براڈ شیٹ اور مہنگائی میں کمی لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں حماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی اور پاور کے معاملے پر اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں، چینی درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی، فواد چوہدری نے براڈ شیٹ کی جانب سے الزامات پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے، براڈ شیٹ کیس ہمارے موقف کا واضح ثبوت ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فضل الرحمان سمیت مظاہرین کو الیکشن کمیشن آنے سے روکا نہیں جائے گا، عمران خان نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 909985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش