QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور اسکی نااہل کابینہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، پیپلزپارٹی ملتان 

14 Jan 2021 00:14

پی پی رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کہ عمران خان 31 جنوری تک استعفی دے کر ملک و قوم پر احسان کریں، اگر ایسا نہیں کرتے تو پی ڈی ایم کی تحریک کے تحت ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ ایوان اقتدار سے یہ نااہل ٹولہ رات کی تاریکی میں بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ موجودہ کٹھ پتلی سرکار کی ناقص و عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان و بدحال ہیں، آٹا، چینی، گھی سمیت تمام روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سنگل ڈبل اور ٹرپل سنچری تک پہنچ چکا ہے، جسکی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے زندگی مشکل اور موت بے حد آسان ہو چکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور اسکی نااہل کابینہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اس لئے اب عوامی مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے ہے کہ عمران خان 31 جنوری تک استعفی دیکر ملک قوم پر احسان کریں، اگر ایسا نہیں کرتے تو پی ڈی ایم کی تحریک کے تحت ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ ایوان اقتدار سے یہ نااہل ٹولہ رات کی تاریکی میں بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل پیپلزپارٹی ملتان خواجہ عمران، سینئر نائب صدور میاں منظور قادری و ساجد خان بلوچ، نائب صدور سٹی میاں عظیم سعید، نعیم شہزاد بھٹی و دیگر نے پیپلز سٹی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن حکومتی وزرا نے ایک ہی گردان کو اپنا تکیہ کلام بنا رکھا ہے کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ایسا ہے یوں یے اس طرح ہے یہ سب ڈرامہ اب پیپلزپارٹی نہیں چلنے دے گی۔ ہم اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کٹھ پتلی عوام دشمن وزیراعظم عمران خان کو ایوان اقتدار سے ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کیلئے بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 909987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909987/سلیکٹڈ-وزیراعظم-عمران-خان-اور-اسکی-نااہل-کابینہ-عوام-کو-ریلیف-دینے-میں-ناکام-ہو-چکے-ہیں-پیپلزپارٹی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org