0
Thursday 14 Jan 2021 00:30

آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور

آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیر مذہبی امور کو تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 909994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش