QR CodeQR Code

یورپی یونین حکام نے امریکی وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کر دیا

14 Jan 2021 09:39

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے یورپ کا دورہ عین وقت پر منسوخ کر دیا کیونکہ نیٹو اتحادی لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے بھی امریکی وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سرکردہ حکام نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یورپ کا دورہ عین وقت پر منسوخ کر دیا۔ نیٹو اتحادی لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ مائیک پومپیو کو یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات سے قبل لکسمبرگ کے ہم منصب سے ملنا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 910029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910029/یورپی-یونین-حکام-نے-امریکی-وزیر-خارجہ-سے-ملنے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org