QR CodeQR Code

زرعی قوانین کیحوالے سے عدالت کو بھی گمراہ کیا گیا ہے، کانگریس

14 Jan 2021 11:30

کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کسی سے اس پر تبادلہ خیال نہیں کیا اور جلد بازی میں آرڈیننس پارلیمنٹ میں منظور کرا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کیس سپریم کورٹ میں گیا تو حکومت نے وہاں جھوٹے حقائق دے کر عدالت کی توہین کی


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی آف انڈیا نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین پر نہ صرف کسانوں اور عوام کو بلکہ ملک کی عدالت عظمیٰ کو بھی گمراہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے اس قانون اور اس کے اقدام سے متعلق پورے ملک، ہر شہری اور یہاں تک کہ سپریم کورٹ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق معلومات کے تحت موصولہ اطلاع کے مطابق حکومت نے اس قانون کے بارے میں ملک کو گمراہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دیکر کہا ہے کہ زراعت سے متعلق قانون سازی کرنے سے قبل عوامی مشاورت کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 11 دسمبر اور 15 دسمبر کو جب حکومت سےحق معلومات کے تحت ان تینوں قوانین کے بارے میں عوام سے مشاورت کے لئے معلومات طلب کی گئیں تو جواب میں کہا گیا کہ اس کے پاس اس سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کسی سے اس پر تبادلہ خیال نہیں کیا اور جلد بازی میں آرڈیننس پارلیمنٹ میں منظور کرا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کیس سپریم کورٹ میں گیا تو حکومت نے وہاں جھوٹے حقائق دے کر عدالت کی توہین کی اور عوام کو دھوکہ دیا اور یہ قانون پارلیمنٹ میں جلد بازی میں منظور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 910036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910036/زرعی-قوانین-کیحوالے-سے-عدالت-کو-بھی-گمراہ-کیا-گیا-ہے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org