0
Thursday 14 Jan 2021 11:06

زرعی قوانین کے حق میں تقاریب سے بچا جائے، امت شاہ

زرعی قوانین کے حق میں تقاریب سے بچا جائے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست ہریانہ کی حکومت کو صلاح دی ہے کہ وہ زرعی قوانین کی حمایت میں تقریبات کے انعقاد سے اجتناب کریں۔ ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے وزیر داخلہ کو نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلی اطلاع موصول ہونے تک تقریبات کو روک دیا جائے۔ امت شاہ کی طرف سے یہ صلاح کرنال کے نزدیک ایک گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد دی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم منوہر لال کھٹر نے مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد مجبوراً میٹنگ کو منسوخ کر دیا تھا۔ کنور پال گوجر نے کہا کہ کرنال میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد وزیر داخلہ نے حکومت کو صلاح دی ہے کہ وہ کسانون کے ساتھ ٹکراؤ نہ بڑھائیں۔ انہوں نے کسانوں پر بھی نشانہ لگایا اور کہا کہ پوری ریاست نے دیکھا کہ اتوار کے روز کسانوں نے اس وقت کیسا سلوک کیا جب وزیراعلٰی منوہر لال کھٹر مجمع سے خطاب کرنے والے تھے۔

کنور پال نے کہا کہ موبائل فون کی فوٹیج میں مظاہرین کو ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کسانوں نے پوسٹر اور بینر پھاڑ ڈالے اور کرسیاں بھی پھینک دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کو ہیلی کاپٹر سے بغیر اترے واپس چلے جانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے بعد میں میڈیا سے کہا تھا کہ تقریباً 5 ہزار لوگ میرے آنے اور بولنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے پیش نظر میں نے ہیلی کاپٹر کو لوٹنے کو کہا کیوں میں نظم و نسق کی صورتحال کو خراب کرنا نہیں چاہتا تھا۔ اس واقعہ کے لئے حزب اختلاف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسان کبھی بھی اس طرح کا سلوک نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 910037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش