QR CodeQR Code

بائیڈن کی حلف برداری، امریکا میں حفاظتی انتظامات سخت

14 Jan 2021 10:24

کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات ہے، جبکہ مزید نئی رکاوٹیں بھی لگا دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ٹرمپ کے مواخذے اور جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات ہے، جبکہ مزید نئی رکاوٹیں بھی لگا دی گئی ہیں۔ واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نیشنل گارڈ موجود ہیں، جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پرواشنگٹن میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کئے جائیں گے 


خبر کا کوڈ: 910038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910038/بائیڈن-کی-حلف-برداری-امریکا-میں-حفاظتی-انتظامات-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org