QR CodeQR Code

استعفیٰ ندیم افضل چن کا جذباتی فیصلہ ہے، فواد چوہدری

14 Jan 2021 11:39

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے، ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں، وزیراعظم کیساتھ کام کرنیوالوں کو کوئی شکوہ نہیں ہے، ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے استعفیٰ جذبات میں دیا، امید ہے وہ استعفیٰ واپس لیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں ہے، ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کو اجتماعی طور پر کہا تھا کہ جب متفقہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے۔ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔


خبر کا کوڈ: 910047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910047/استعفی-ندیم-افضل-چن-کا-جذباتی-فیصلہ-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org