0
Thursday 14 Jan 2021 11:36

کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، بزدار

کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے، کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار آج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 910049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش