0
Thursday 14 Jan 2021 12:26

جے یو آئی کے احتجاج میں مدارس کے طلبہ کی شرکت کی کوئی شکایت نہیں آئی، حنیف جالندھری

جے یو آئی کے احتجاج میں مدارس کے طلبہ کی شرکت کی کوئی شکایت نہیں آئی، حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ دیوبندی مکتبہ فکر سے وابستہ سیمینری بورڈ نے وفاقی حکومت کے خدشات کو رد کردیا ہے کہ مدرسے کے طلبا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ وفاق المدارس العربیہ کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ لانگ مارچ یا جے یو آئی کی کوئی اور سیاسی سرگرمی کوئی نئی پیشرفت نہیں ہے اور پارٹی نے اپنے کسی بھی پروگرام میں طلبہ کو شامل نہیں کیا۔ قاری جالندھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی شکایت یا اطلاع نہیں ملی ہے کہ مدرسے کے طلبہ جے یو آئی کے پروگراموں میں اجتماعات کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوئے تھے۔

دریں اثنا وفاق المدارس العربیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پانچوں مرکزی دھارے کے بورڈ نے متفقہ طور پر 2007 میں فیصلہ کیا تھا کہ ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو طلبہ کو کسی بھی سیاسی سرگرمی، تحریکوں وغیرہ میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہی وفاق المدارس العربیہ نے خواتین کا مدرسہ جامعہ حفصہ اسلام آباد کو فہرست سے نکال دیا تھا اور لال مسجد کے مولانا عبد العزیز کو 2007 میں جامعہ فریدیہ کے سرپرست کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 910068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش