0
Thursday 14 Jan 2021 12:44

پچھلے آٹھ دس سالوں میں گیس پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی، ندیم بابر

پچھلے آٹھ دس سالوں میں گیس پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی، ندیم بابر
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پچھلے آٹھ دس سالوں میں گیس پیداوار پرتوجہ نہیں دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ندیم بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گیس پیداوار پر کام کیا جس کے نتائج تین چار سال بعد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے دو ایل این جی ٹرمینل لگوائے، جن کا کرایہ حکومت کو پونے 9 کروڑ روپے دینا پڑتا ہے لیکن ہم اس طرز پر ایل این جی ٹرمینلز نہیں لگائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 910076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش