QR CodeQR Code

عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس، اسحاق ڈار کیخلاف یکطرفہ کارروائی شروع

14 Jan 2021 13:34

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار، پرویزرشید و دیگر کو 19 کروڑ روپے پی ٹی وی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر پی ٹی وی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عطاالحق قاسمی تعیناتی کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عطاالحق قاسمی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران بار بار نوٹس کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، سابق وزیرخزانہ کا حق سماعت ختم کرتے ہوئے اب ان کےخلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار، پرویزرشید و دیگر کو 19 کروڑ روپے پی ٹی وی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر پی ٹی وی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) رہنما پرویزرشید، فواد حسن فواد اور دیگر نے پی ٹی وی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا جبکہ سماعت مارچ تک ملتوی ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 910101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910101/عطا-الحق-قاسمی-تعیناتی-کیس-اسحاق-ڈار-کیخلاف-یکطرفہ-کارروائی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org