QR CodeQR Code

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے کا قتل، مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار

14 Jan 2021 15:32

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کو جلد میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کا قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے 3 واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور ان میں سے 3 واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کو جلد میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 8 سے دس افراد کو حراست میں لیا تھا، ملزمان سے تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی افسران کو طلب کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے بانی سندھ مدرستہ الاسلام حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کو 6 جنوری کی صبح گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد زین آفندی کے قتل کا مقدمہ اہلیہ انیقہ زین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 910120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910120/سندھ-مدرستہ-الاسلام-کے-بانی-حسن-آفندی-پوتے-کا-قتل-مرکزی-ملزم-سمیت-5-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org