QR CodeQR Code

ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی جی بی حکومت سے بھی مستعفی ہونگے، امجد ایڈووکیٹ کا دعویٰ

14 Jan 2021 15:58

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر وزیراعظم عمران خان نیازی کے ناروا رویئے اور سلوک سے دل برداشتہ ہو کر ندیم افضل چن نے وزیراعظم پاکستان کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف و صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ پر وزیراعظم عمران خان نیازی کے ناروا رویئے اور سلوک پر دل برداشتہ ہو کر ندیم افضل چن نے وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جی بی حکومت سے ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی علیحدگی اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گو کہ جی بی میں اتحادی حکومت ہے لیکن کچھ دنوں میں ندیم افضل چن کے ہم فکر ساتھی جی جی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910126/ندیم-افضل-چن-کے-ہم-فکر-ساتھی-جی-بی-حکومت-سے-بھی-مستعفی-ہونگے-امجد-ایڈووکیٹ-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org